نیا متنازعہ اسرائیلی قانون مصر نے بھی مسترد کر دیا

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) مصر نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے ملک کو یہودیوں کی قومی ریاست قرار دینے کے ایک متنازعہ قانون کی منظوری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مصری حکومت نے خبردار کیا کہ یہ اسرائیلی قانون خطے میں امن کوششوں کے لیے نقصان دہ ہو گا۔اس سے قبل سعودی عرب نے بھی کہا کہ یہ قانون فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز کی وجہ بنے گا۔ اس قانون پر خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔