دوستانہ تعلقات کے قیام کے بعد ایریٹیریاکا ایتھوپیا میں اپنا پہلا سفیرتعینات کرنے کا اعلان

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

اسمارہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) افریقی ملک ایرٹیریانے ہمسایہ ملک ایتھوپیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے بعد اپنے پہلے سفیر کی تعیناتی کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق موجودہ وزیر تعلیم کو ایتھوپیا میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریباً بیس برسوں کے بعد ان دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازعے کا خاتمہ ہوا ہے۔حال ہی میں ارتریا کے صدر اور ایتھوپیا کے وزیراعظم کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بھی رہا ہے۔ ایتھوپیا کے اصلاحات پسند وزیراعظم ابی احمد کی جانب سے اقوام متحدہ کے باؤنڈری کمیشن کے فیصلے کو قبول کرنے کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی ختم ہوئی۔