میٹرک نتائج بیس بگلہ کے علاقوں میں ریڈ ہائی سکول نے سب کو مات دیدی

ریڈ ہائی سکول بیس بگلہ کا نتیجہ 94 فیصد رہا اسی ادارے کی اول طالبہ نے 1029 نمر حاصل کیے

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) میٹرک نتائج بیس بگلہ کے علاقوں میں ریڈ نے سب کو مات دے دی‘ سرکاری دیکھتے رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق میرپور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ نتائج میں بیس بگلہ کہ تمام نواحی علاقوں میں ریڈ ہائی سکول بیس بگلہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا سرکاری دیکھتے رہ گئے ان نتائج کے مطابق ریڈ ہائی سکول بیس بگلہ کا نتیجہ 94 فیصد رہا اسی ادارے کی اول طالبہ نے 1029 نمر حاصل کیے ۔

(جاری ہے)

ریڈ ہائی سکول ملوٹ کا نتیجہ 88 فیصد آیا آول پوزیشن پر طالبہ نے 1032 نمبر لیے گرلز انٹر کالج ملوٹ کا نتیجہ 82 فیصد آول نمبر والی طالبہ 1011 نمبر پر رہی بوائز انٹر کالج کا نتیجہ 80 فیصد اول آنے والے طالب نے 821 نمبر حاصل کیے گرلز ہائی سکول پس جھولہ کا نتیجہ 70 فیصد آول طالبہ نے 752 نمبر لیے کیپٹن وقاص شہید ہائی سکول پس جھولہ بیسبگلہ نے 62 فیصد نتیجہ دیا اول طالب کے نمبر 739 ہیں یونیں کونسل تھب میں ایک ہائی سکول نے 47 فیصد نتیجہ دیا اول طالب کے نمبر 687 ہیں عوام نے مایوس کن نتائج پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا شاندار نتائج دینے والے اداروں کو عوام علاقہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا-

متعلقہ عنوان :