میں اور احسن خان صرف اچھے دوست ہیں ‘ نیلم منیر

احسن شادی شدہ اور میرے لئے انتہائی قابل احترام ہیں ،ایسا کوئی معاملہ نہیں جو زیر بحث آ سکے‘ا نٹر ویو

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میں اور احسن خان صرف اچھے دوست ہیں لیکن بد قسمتی سے کچھ لوگ اپنی عادت سے مجبور ہو کر دوستی کے خوبصورت رشتے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ احسن خان کے ساتھ کئی ڈرامہ سیریلز اور فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ میںبھی کام کر چکی ہوں ۔اداکاروں کی اکثریت کی آپس میں اچھی دوستیاں ہیں اور کام کے حوالے سے ایک دوسرے سے مشاورت بھی کی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ احسن خان شادی شدہ اور میرے لئے انتہائی قابل احترام ہیں اس لئے ہمارے درمیان ایسا کوئی معاملہ نہیں جو زیر بحث آ سکے اس لئے لوگوں کو اس سے گریز کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :