رابی پیرزادہ نے 14اگست کیلئے ملی نغمہ تیار کر لیا ،ویڈیو پر کام جاری

ملی نغمے کی شاعری گلوکارہ کے والد میجر (ر) ہمایوں نے ترتیب دی ہے

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے 14اگست کیلئے ملی نغمہ تیار کر لیا جس میں پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملی نغمے کی آڈیو ریکارڈنگ مکمل ہو گئی ہے جبکہ ویڈیو ریکارڈنگ پرکام شروع کر دیا گیا ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ ملی نغمے کی شاعری رابی پیرزادہ کے والد میجر (ر) ہمایوں پیرزادہ نے ترتیب دی ہے ۔ا نہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے اپنی قوم کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور میں نے فوج میں گزارے گئے وقت کے ذاتی مشاہدات کو ملی نغمے کا رنگ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :