Live Updates

ڈی آئی خان، پی ٹی آئی کے امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکہ میں3 افراد زخمی

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) سابق صوبائی وزیر زراعت خیبرپختونخوا اور ڈی آئی خان سے صوبائی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار اکرام خان گنڈا پور کی گاڑی کے قریب دھماکہ کے نتیجے میںسردار اکرام خان گنڈاپور سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) کے مطابق تحصیل کلاچی سے صوبائی نشست کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں اکرام اللہ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے‘ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اکرام گنڈا پور کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ‘زخمیوں میں ان کا ڈرائیور بھی شامل ہے‘ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اکرام اللہ گنڈاپور اپنے گھر سے نکلے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوئے‘سردار اکرام خان گنڈا پور گولاچی پی کے 99سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات