اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ ‘بال بال بچ گئے

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) سابق وزیر اعلیٰ اور بنوں سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی گاڑی پر اتوار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم اس حملے میں وہ بال بال بچ گئے ‘ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں بنوں کے علاقے بسیہ خیل جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا‘تاہم وہ محفوظ رہے۔