مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے کولگام میں تین نوجوان شہید کر دیے

اتوار 22 جولائی 2018 13:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوںکو ضلع کے علاقے کھڈونی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔دریں اثناء قابض انتظامیہ نے لوگوں کو علاقے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے کولگام اور اسلام آباد کے اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے ۔انتظامیہ نے سری نگر تا بانیہال ریل سروس بھی معطل کر دی۔