دنیا بھر کی 39 یہودی تنظیمیں اسرائیلی بائیکاٹ تحریک میں پیش پیش

اتوار 22 جولائی 2018 13:10

دنیا بھر کی 39 یہودی تنظیمیں اسرائیلی بائیکاٹ تحریک میں پیش پیش
مقبوضہ بیت المقدس۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) دنیابھر میں اسرائیلی بائیکاٹ کی تحریک پورے زور وشور سے جاری ہے تاہماس تحریک کو آگے بڑھانے میں 39 یہودی تنظیمیں بھی پیش ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے اقتصادی، سفارتی اورسماجی شعبوں کے علاوہ دوسرے شعبوں میں اسرائیلی ریاست کا بائیکاٹ کرنے والے یہودی گروپوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا بائیکاٹ سام دشمنی نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے یہودیء فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے روا رکھے جانے والے سلوک پر خوش نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہودی گروپ اسرائیل کے معاملے میں غیرجانب دا اور کھل کر اسرائیل کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ غیر جانب دار رہنے والے اداروں اور شخصیات کو بھی اسرائیل کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پروگرام پر تنقید کرنے، فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنے والوں اور سام دشمنی کے لیے کام کرنے والوں کو ایک پلڑے میں نہیں تولا جانا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والوں اور سام دشمنی کے لیے کام کرنیوالے گروپوں میں تقابل کرنا فلسطینیوں کی آئینی جدو جہد آزادی، انصاف، مساوات اور سام دشمن کے خلاف کام کرنیوالے بین الاقوامی اداروں کے درمیان فرق کرنا حقائق سے چشم پوشی کرنے کے مترادف ہے۔اسرائیل کا عالمی سطح پربائیکاٹ کرنے والے یہودی گروپوں میں امریکا میں سرگرم 'جیوش وائس گروپ فار پیس'، اسرائیل میں قائم مرکز مساوات، برطانیہ میں قائم وائس آف جیوش فار لیبر، کینیڈا کا 'یہودی فریڈم وائس'، سویڈن کا 'فلسطین۔

اسرائیل جوڈیشل پیس گروپ' اور جرمنی کا وائس آف جیوش پیس فار مڈل ایسٹ پیش پیش ہیں۔یہ تمام یہودی ادارے اور تنظیمیں فلسطین میں یہودی آباد کاری، غرب اردن میں غیرملکی اور اسرائیلی سرمایہ کاری، فلسطینی علاقوں میں یہودی توسیع پسندی اور فلسطینیوں کی ارضی پر غاصبانہ قبضوں کے خلاف کام کرتے ہیں۔