مصر اور اقوام متحدہ کی کوششوں سے غزہ پٹی میں حالات پٴْرسکون

عالمی برادری صورت حال کو بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے،فلسطینی صدارتی دفتر

اتوار 22 جولائی 2018 13:20

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) مصر اور اقوام متحدہ کی کوششوں کا کامیاب نتیجہ غزہ پٹی اور اسرائیل میں فائر بندی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان فوزی برہوم کے مطابق غزہ پٹی میں حالات پٴْرسکون بنانے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مصر اور اقوام متحدہ کی کوششوں سے قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی گروپوں کے درمیان صورت حال ایک بار پھر پٴْرسکون ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فلسطینی صدارتی دفتر نے غزہ پٹی کی سرحد پر جاری حالیہ جارحیت سے خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صورت حال کو بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔دوسری جانب حماس نے جواب میں کہا کہ آتش گیر کاغذی طیاروں کا استعمال کرنے والے اس کی تنظیم کے ارکان نہیں بلکہ عام شہری ہیں۔اسرائیلی فائر بریگیڈ کے ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سو روز کے دوران مذکورہ آتش گیر کاغذی طیاروں کے سبب اسرائیل میں 750 مقامات پر آگ بھڑکی جس کے نتیجے میں 6425 ایکڑ زرعی اراضی جل گئی۔ اسرائیلی حکومت نے اس نقصان کا اندازہ 50 لاکھ شیکل یعنی تقریبا 14 لاکھ امریکی ڈالر لگایا ہے۔