بغیر پرمٹ مکہ مکرمہ جانیوالے 72ہزار غیر ملکیوں کوواپس کر دیا گیا

مکہ مکرمہ جانیوالے حضرات جوازات سے پرمٹ حاصل کر یں ورنہ واپس لوٹا دہیے جائیں گے،اعلامیہ

اتوار 22 جولائی 2018 13:20

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے والے 72ہزار سے زائد افراد کو چیک پوسٹوں سے لوٹا دیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گورنریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حج سیزن کا آغاز 25 شوال سے ہو جاتا ہے اس دوران مملکت میں مقیم وہ تارکین جن کے اقامے مکہ مکرمہ کے علاوہ دیگر شہروں سے جاری ہوتے ہیں پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی پابندی عائد ہوتی ہے ۔

گورنریٹ کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ 12 دنوں میں مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پر متعین اہلکاروں نے 30ہزار 449گاڑیوں کو لوٹایا جن میں سوار افراد کے پاس حج پرمٹ نہیں تھے اور وہ مکہ مکرمہ جانا چاہتے تھے ۔ گورنریٹ کی جانب سے کہا گیا کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر 7 مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پرمٹ کے بغیر جانے والوں کو لوٹا دیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے افراد جنہیں روزگار کے لئے مکہ مکرمہ جانا ہوتا ہے انہیں چاہئے کہ وہ جوازات سے پرمٹ حاصل کر یں بغیر پرمٹ کے جانے والوںکو واپس لوٹا دیا جاتا ہے ۔ واضح رہے ان دنوں پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے کی اجازت نہیں جو افراد مکہ جانا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ جوازات سے باقاعدہ پرمٹ حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :