مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں ٹیلی نار ،زونگ کی ناقص سروس کے باعث صارفین کو مشکلا ت کا سامنا

اتوار 22 جولائی 2018 13:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) دارلحکومت مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں ٹیلی نار ،زونگ کی ناقص سروس کے باعث صارفین کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، نہ بات مکمل ہوتی ہے نہ میسج ! مگر پیکج کی رقم پوری کاٹنا نہیں بھولتے ،صارفین نے ٹیلی نار سروس سے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا،ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کے بعد باقاعدہ سمیں جمع کرکے آگ لگائی جائیگی ،ْ صارفین کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں ٹیلی نار ،ذونگ کی سروس نے صارفین کو ذہنی مریض بنادیاوہاں بڑے بڑے پیکجز کی آفر جبکہ سروس نہ ہونے کے برابر جس کی بڑی وجہ ٹیلی نار کی مینجمنٹ کی غفلت ،مظفرآباد میں کنکشن کی لیمٹ سے 70%زائد کنکشن دے کر سروس کو متاثر کیا جارہا ہے جبکہ بجائے سروس بحال کرنے کے بجائے مختلف پیکجز کے نام پرلوٹا جارہا ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال میں نہ تو سروس درست ملتی ہے ، نہ بات ہوتی ہے ، نہ میسج بلکہ پیکج میں سے فوری کٹوتی کرنا ٹیلی نار نہیں بھولتا ، صارفین نے ٹیلی نار کی سروس کے خلاف ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم شروع کررکھی ہے جس کے بعد بہت جلد عوام ٹیلی نار کی سموں کو اکٹھا کرکے آگ لگادیں گے اور مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں ٹیلی نار کی سروس کے ساتھ مکمل بائیکارٹ کرنے کا اعلان کردیں گے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے PTAاور ٹیلی نار مینجمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سروس بحا ل نہ کی تو بہت جلد سروس کا بائیکارٹ کریں گے اور آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں ٹیلی نار کے دفاتر کے خاتمے کیلئے بھی احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :