بارشوں کے باعث ڈیموں میںپانی کی سطح میں قدرے اضافہ ریکارڈ

قابل استعمال پانی کاذخیرہ 28لاکھ سے بڑھ کر31لاکھ43ہزار ایکڑفٹ ہوگیا

اتوار 22 جولائی 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) بارشوں کے باعث ڈیموں میںپانی کی سطح میں قدرے اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ،جس کے بعد قابل استعمال پانی کاذخیرہ 28لاکھ سے بڑھ کر31لاکھ43ہزار ایکڑفٹ ہوگیاہے ،ْواپڈا اور ارسا کی رپورٹ کے مطابق چشمہ میںپانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 37 ہزارایکڑفٹ جبکہ منگلا میں پانی کاذخیرہ 11 لاکھ 50 ہزار ایکڑفٹ اورتربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 17 لاکھ 56 ہزارایکڑفٹ ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق دریائوںمیںپانی کی آمد4لاکھ 27 ہزار 400 کیوسک ہے ،ْآبپاشی کیلئے پانی کااخراج 2 لاکھ 64 ہزار 600 کیوسک ہے اس طرح ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ 43 ہزار ایکڑفٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :