عام انتخابات کا حتمی مرحلہ آن پہنچا،پولنگ سٹیشنز کا قیام شروع،

تمام انتخابی میٹریل ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ ۱ٓفیسرز کے حوالے کردیا گیا

اتوار 22 جولائی 2018 13:30

عام انتخابات کا حتمی مرحلہ آن پہنچا،پولنگ سٹیشنز کا قیام شروع،
فیصل آباد۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) 25 جولائی کے عام انتخابات کے حوالے سے پولنگ کا حتمی مرحلہ ۱ٓ پہنچاہے اور بدھ کے روز ہونیوالی ووٹنگ کیلئے پولنگ سٹیشنز کا قیام شروع کرنے سمیت تمام انتخابی میٹریل ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ ۱ٓفیسرز کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ تمام امیدواروں کو اپنے کیمپ پولنگ سٹیشنوں کی حدود سے کم از کم 100 گز دور قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ۱ٓف پاکستان فیصل ۱ٓباد ریجن کے ذرائع نے بتایا کہ کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کو پولنگ سٹیشنوں کی حدود میں اپنے انتخابی کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور اگر دوران چیکنگ پولنگ سٹیشن کی سو گز کی حدود میں کوئی انتخابی کیمپ لگا پایا گیا تو اسے نہ صرف فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا بلکہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹیشن کی حدود میں کنویسنگ کرنا یا کسی ووٹر پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنا بھی سنگین جرم تصور ہوگا ۔