عام انتخابات کیلئے پولنگ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی اہلکار تعینات کردئیے گئے

اتوار 22 جولائی 2018 13:30

فیصل آباد۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) عام انتخابات کیلئے بدھ کو پولنگ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں اور حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج کے 8,8 جوان جبکہ دیگر پر 4،4 فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے نیزپولیس اہلکار اس کے علاوہ ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل ۱ٓباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن ۱ٓف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ کسی کو پولنگ میں خلل ڈالنے کا موقع نہ مل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ بی اور سی کیٹیگری کے پولنگ سٹیشن پر 4،4 فوجی جوانوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں تاہم کسی بھی ایمرجنسی یا ضرورت کی صورت میں ریزرو فوجی دستے فوری موقع پر پہنچیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حساس و مانیٹرنگ اداروں کے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں اس کے علاوہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شرپسند عناصر کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے جن کے ساتھ پولنگ سٹیشنوں پر بدامنی پھیلانے کی صورت میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں موقع سے گرفتار کرکے سیدھا جیل بھیج دیا جائے گا۔