صوبہ بھر کے تمام کالجز اور ہائر سیکنڈری سکولز میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے داخلوں کاآغاز

اتوار 22 جولائی 2018 13:30

فیصل آباد۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے گزشتہ روز میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان ہوتے ہی فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام گرلز و بوائز کالجز اور ہائر سیکنڈری سکولز میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی کلاسز میں داخلوں کاآغاز کردیاگیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے رواں سال 10فیصد اضافی داخلوں کا بھی ہدف مقررکیاگیاہے جس کیلئے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کالجز ، ڈسٹرکٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، ڈسٹرکٹ آفیسر کالجز اورتمام گرلز و بوائز کالجز اور ہائر سیکنڈری سکولز کے پرنسپلز کو بھی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

گزشتہ روز میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کااعلان ہوتے ہی طلباء وطالبات کی بڑی تعدا د نے پراسپیکٹس کے حصول کیلئے متعلقہ تعلیمی اداروںکا رخ کرلیاہے جہاں انہیںانتہائی مہنگے داموں پراسپیکٹس وداخلہ فارم فراہم کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پیرنٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن کے صدر ایم اے ثاقب نے میڈیاسے بات چیت کے دوران نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے انتہائی مہنگے داموں پراسپیکٹس کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :