چیمبر آف کامرس نے ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سود پر قرضے فراہم کرنے کا مطالبہ

اتوار 22 جولائی 2018 13:30

فیصل آباد۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سود پر قرضے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زرعی اجناس پیداکرکے غذائی خود کفالت کے اہداف کے حصول سمیت اضافی غذائی اجناس بیرون ممالک برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

چیمبر آف کامرس کے ترجمان نے کہاکہ بینکوںکو کاٹیج انڈسٹری اور دیہی صنعت کے فروغ کیلئے بھی قرضے جاری کرنے چاہئیں تاکہ غربت کے خاتمہ سمیت روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداہوسکیں۔ انہوںنے کہاکہ ایگرو بیسڈ مائیکروانڈسٹری اور سمال انڈسٹری کے علاوہ زرعی ڈھانچہ کی بہتری کیلئے بینکوں اور مائیکروفنانس کے اداروں کو کم سے کم شرح سود پر قرضے جاری کرنے چاہئیں تاکہ دیہی علاقوںکے عوام کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع دستیاب ہو سکیں اور زرعی شعبہ و دیہی صنعت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے ملکی برآمدات میں ترقی بھی ممکن بنائی جاسکے۔