ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر فیصل آباد کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ شہر کے مختلف حساس پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، انتظامی وحفاظتی امور کی مانیٹرنگ کیلئے نصب کے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی چیک کی

اتوار 22 جولائی 2018 13:30

فیصل آباد۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدعبدالناصر نے ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد کے ہمراہ شہر میں مختلف حساس پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیااوروہاں انتظامی وحفاظتی امور کی مانیٹرنگ کے لئے نصب کے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی چیک کی۔فوکل پرسن برائے جنرل الیکشن/ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سی سی ٹی وی کیمروں کے مختلف زاویوں کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ داخلی راستوں پر کیمروں کی وسیع کوریج کو یقینی بنائیں جبکہ پولنگ اسٹیشنزکے اندرونی احاطہ میں حرکات وسکنات کیمروے کی آنکھ سے نظر آنی چاہیے تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیمروں کو آپریشنل رکھنے کے سلسلے میں سٹاف کو چوکس اندازمیں ڈیوٹی کاپابند کیا جائے۔

انہوں نے دیگر مختلف پولنگ اسٹیشنز میں ضروری سہولیات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے مختلف فرمز کو ٹھیکہ دیا گیا ہے تاکہ یہ ٹاسک بروقت مکمل ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ 35مختلف پولنگ اسٹیشنز کے سی سی ٹی وی کیمروں کے سسٹم کو محکمہ داخلہ پنجاب کے کنٹرول روم سے منسلک کیا جارہا ہے تاکہ وہاں سے براہ راست مانیٹرنگ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :