آم کے باغات کو 12 سی14دن کے وقفہ سے آبپاشی کاسلسلہ جاری رکھناچاہیے ،ماہرین زراعت

اتوار 22 جولائی 2018 13:30

فیصل آباد۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) آم کے باغبانوں کو فروٹ فلائی کی بالغ مکھیاں پھنسا کر مارنے کیلئے پودوں کے ارد گرد زہروںکے طعمے بنا کر ڈبے لٹکانے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ باغبان فوری طور پر فروٹ فلائی کے تدارک کیلئے اقدامات کریں تاکہ یہ مکھیاں آم کے پھل کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے آم کے باغات کی صفائی کا مکمل خیال رکھاجائے اور باغات کی پیسٹ سکائوٹنگ بھی کی جائے ۔

انہوںنے کہاکہ باغبان خصوصی طورپر پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے میتھائل یوجینال زہر کا سپرے بھی کریں۔ انہوںنے کہاکہ آم کے باغات کو 12 سی14دن کے وقفہ سے آبپاشی کاسلسلہ بھی جاری رکھناچاہیے تاکہ پودوں کو کسی بھی قسم کے کیڑے مکوڑوں یا بیماریوں کے حملہ کے نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ باغبان گلے سڑے اور گرے ہوئے آم کے پھل کو بھی فوری جمع کرکے زمین میں دبا دیں تاکہ وہ مزید بیماری کے پھیلائو کا موجب نہ بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :