ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

اتوار 22 جولائی 2018 13:30

فیصل آباد۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ٹماٹر کیلئے روما ، نگینہ اور یاکٹ کو منظور شدہ اقسام قرار دے دیاگیا ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ انہیں اچھی فصل اور بہتر پیداوار مل سکے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ ٹماٹر کی پہلی فصل کیلئے پنیری کی کاشت 31جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ سبزیات کو موسم گرماکے دوران 8سی10روز کے وقفہ سے پانی لگانا چاہیے البتہ کمزور زمینوں میں یہ وقفہ 4سی5دن بھی رکھاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اور جوؤں کے حملہ کی صورت میں کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے بھی یقینی بنائیں۔

انہوںنے کہاکہ بعض مقامات پر گھیا کدو ، چپن کدو ، حلوہ کدو، کھیرے ، گھیاتوری پر کدو کی لال بھونڈی کے حملہ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں لہٰذا اگر کسی جگہ پر ایسا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طور پر متعلقہ ماہرین کی مشاورت سے مناسب زہر کا دھوڑایا سپرے کرنے میں کسی کوتاہی کامظاہر نہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :