فخر زمان نے پانچ میچز کی ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے پانچ میچز میں 468 رنز بنا کر زمبابوے کے کھلاڑی ماساکاڈزا کا ریکارڈ توڑ ڈالا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 جولائی 2018 13:34

فخر زمان نے پانچ میچز کی ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ..
بلاوائیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء) :بولاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں زمبابوے کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر شاندار آغاز کیا اور آج کی اننگز میں 20 رنز بنانے کے ساتھ ہی وہ روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

پانچ روزہ سیریز میں فخر زمان نے ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔ فخر زمان 5 میچوں کی سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔فخر زمان نے زمبابوے کے ماساکڈزا کا ریکارڈ توڑا ہے۔ماساکڈزا نے 2009ء میں کینیا کے خلاف پانچ روز میچ کی سیریز میں 467 رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)

اور اب یہ ریکارڈ فخر زمان نے توڑ دالا ہے۔ یاد رہے اس سے پہلے فخر زمان نے اس میچ کے دوران ڈبل سنچری بھی اسکور کی تھی۔

پاکستان کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف نہ صرف پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا تھا بلکہ وہ ڈبل سنچری مکمل کرنے والے اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے تھے، انہوں نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے چھٹے بلے باز بھی بن گئے۔

ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے، جنہوں نے نومبر 2014ء میں سری لنکا کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ پر شاندار اننگز کھیل کر 264 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے ناقابل شکست 237 رنز بنائے،،بھارت کے وریندر سہواگ 219، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 215 اور بھارت کے روہت شرما 209 رنز کے ساتھ بالترتیب سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔