سابق صوبائی حکومت کے منتخب نمائندوں نے مالاکنڈ کے عوام کی خدمت کا صحیح حق ادا نہیں کیا‘شفیع الله جان

اتوار 22 جولائی 2018 13:40

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرمالاکنڈ اور نامز د اُمیدوار پی کے 19شفیع الله خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کی تبدیلی صرف ایم این ایز ، ا یم پی ایز اور سینیٹروں کے حجروں تک محدود رہی اور عوام نے ان کی تبدیلی اور میرٹ دیکھ لیا ہے ،عوام بہترین جج ہیں اس لئے پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے پانچ سالہ حکومت کا موازنہ کیا جائے تو فرق صاف نظر آئیگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل سخاکوٹ جدید الیفے کلے میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘انہوں نے کہاکہ مالاکنڈ سے منتخب نمائندوں نے مالاکنڈ کے عوام کے خدمت کا صحیح حق ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے مالاکنڈ میں مسائل بڑھ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت عوامی نیشنل پارٹی کا ہے اور 25جولائی کو صوبے کے غیور پختون قوم شہیدوں کے وارث پارٹی اے این پی کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیںگے ۔

متعلقہ عنوان :