چارسدہ پولیس نے الیکشن 2018ء لئے سکیورٹی پلان کو ختمی شکل دیدی

اتوار 22 جولائی 2018 13:40

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) چارسدہ پولیس نے الیکشن 2018ء کے لئے سکیورٹی پلان کو ختمی شکل دیدی ۔ضلع بھر کے کل 680 پولنگ ا سٹیشنز میں سے 487 انتہائی حساس ، 177حساس جبکہ 14پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصف کر دیئے گئے ہے۔پولنگ اسٹیشنزپر پانچ ہزار سے زائدپولیس آفیسرز اور جوانوں سمیت پیراملٹری فورسزکے جوان مشترکہ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس سپیشل کمانڈوزکے دستے تعینات کر دیئے گئے ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کویک رسپانس کمانڈوز فوری طور پر پہنچ کرحالات کنٹرول کریں گے ۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب 200سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد سمیت خطرناک دشوار گزار علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومبنگ آپریشن جاری ہیں۔

الیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے پولیس ہیڈکوارٹرز میں مدارس ، مساجد اور تمام انتخابی امیدواروں سمیت سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ایک مین ڈیٹابیس بنایا ہے جس میں الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بروقت آگاہی میسج دیا جا رہا ہے ۔ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری(پی ایس پی) نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے عوام پولیس سمیت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے مہذب اور پر امن شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔الیکشن کے دوران سیکورٹی فورسز خوش اخلاقی اور مستعدی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں، خواتین پولنگ اسٹیشنزپر خواتین کی عزت کا خصوصی خیال رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس انتشار اور افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ پرامن الیکشن کے انعقاد میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ اپنا تعاون کرتے ہوئے اپنا قومی فریضہ اد ا کریں۔ریجنل پولیس سربراہ اختر حیات خان گنڈاپور نے پولیس ہیڈکوارٹرز چارسدہ میں الیکشن کے دورے کے موقع پربہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں اور آفیسر ز میں نقد انعام اور سرٹفیکیٹ تقسیم کئے۔