ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی عمل کی تیاریا ں آخری مراحل میں

اتوار 22 جولائی 2018 13:40

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی عمل کی تیاریا ں آخری مراحل میں پہنچ گئیں ۔سیشن کورٹ ڈیرہ میں قائم ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر،دوقومی این اے 38 اور این ای39 حلقوں کے علاوہ تین صوبائی حلقوں کے ریٹرنگ افسران کے دفاتر قائم ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کا دن قریب آتے ہی سیشن کورٹ ڈیرہ کی سیکورٹی انتہائی سخت کرکے اس کے احاطہ کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا ہے ۔

سکیورٹی کی تمام ترذمہ دراری پاک فوج نے سنبھال لی ہے۔ اس دوران مختلف عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی کرکے 26 جولائی کے بعد کی تواریخ جاری کی جارہی ہیں ۔مقدمات کی سماعت کے لئے اگلی تاریخ پیشی کی کاز لسٹیں سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ کے باہر آویزاں کی جارہی ہیں ۔عدالتی ذرائع کے مطابق الیکشن تک زیرتجویز مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی۔