امیدواروںکو 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کے احکامات جاری

اتوار 22 جولائی 2018 13:40

امیدواروںکو 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کے احکامات ..
ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروںکو 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ پر انتخابی مہم سے متعلق کسی بھی نوعیت کے اشتہاربازی پر پابندی عائد کردی ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کا تقاضا ہے کہ پولنگ ختم ہونے سے اڑتالیس گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کردی جائے ۔اس لئے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب بارہ بجے انتخابی مہم ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔