فخر زمان اور امام الحق 2 طرفہ سیریز میں 600 سے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی

اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستانی جوڑی عمران فرحت اور یاسر حمید کے پاس تھا، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 جولائی 2018 13:47

فخر زمان اور امام الحق  2 طرفہ سیریز میں 600 سے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی ..
بلاوائیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء) :بولاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں زمبابوے کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر شاندار آغاز کیا اور آج کی اننگز میں 20 رنز بنانے کے ساتھ ہی وہ روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

جب کہ فخر زمان اور امام الحق ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی پہلی جوڑی بن گئی ہے جس نے 2 طرفہ سیریز میں 600 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ا س سے پہلے بھی یہ اعزاز پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ہی تھا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستانی جوڑی عمران فرحت اور یاسر حمید کے پاس تھا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کو پہلے ہی 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ وائٹ واش سے بچنے کے لیے میزبان ٹیم کو میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں قومی ٹیم کو رواں سال سیریز جیتنے سمیت کسی بھی ٹیم کو وائٹ واش کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوگا۔

یاد رہے اس سے پہلے فخر زمان نے اس میچ کے دوران ڈبل سنچری بھی اسکور کی تھی۔ پاکستان کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف نہ صرف پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا تھا بلکہ وہ ڈبل سنچری مکمل کرنے والے اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے تھے، انہوں نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے چھٹے بلے باز بھی بن گئے۔

ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے، جنہوں نے نومبر 2014ء میں سری لنکا کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ پر شاندار اننگز کھیل کر 264 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے ناقابل شکست 237 رنز بنائے،،بھارت کے وریندر سہواگ 219، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 215 اور بھارت کے روہت شرما 209 رنز کے ساتھ بالترتیب سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔