سعودی عرب ،شادی تقریب میں فائرنگ، دولہا کی بہن جاں بحق

اتوار 22 جولائی 2018 13:50

سعودی عرب ،شادی تقریب میں فائرنگ، دولہا کی بہن جاں بحق
جازان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) سعودی عرب کے شہر جازان میں شادی تقریب میں فائرنگ سے دولہا کی بہن جاں بحق ہو گئی سعودی پولیسکے مطابق جازان ریجن کے مزھر قریہ میںدولہا کی بہن حد سے زیادہ خوشی منانے کی بھینٹ چڑھ گئی۔

(جاری ہے)

شادی تقریب میں ایک شخص نے اظہار مسرت کیلئے فائرنگ کی جس کی گولی دولہا کی بہن کے جسم میں پیوست ہوگئی اور وہ موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔