گلوبل ہیلتھ ایگزیبیشن ستمبر میں سعودی عرب میں منعقد ہو گی

اتوار 22 جولائی 2018 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 10تا12ستمبرسعودی عرب میں منعقد ہونے والی گلوبل ہیتھ ایگزیبیشن میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں ہاسپیٹل ٹیکسٹائل، سرجیکل آئٹمزاور فارما سیوٹیکل مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ نمائش میں شرکت کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2اگست مقررہے ۔