پاکستان ، مصر تجارت و سرمایہ کانفرنس ستمبر میں منعقد ہو گی

دو روزہ کانفرنس میں مختلف مصنوعات کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے

اتوار 22 جولائی 2018 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) ایمر جنگ پاکستان انیشیٹو کے تحت سائوتھ ایشین سٹریٹجک اسٹیبیلٹی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے پاکستان ، مصر تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس 14اور15ستمبر کو مصر میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مصر میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے خواہشمندوں سے 2اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔اس موقع پر ٹیکسٹائل اور اپیرل ِ، آلات جراحی ، فارما سیوٹیکلز ، چمڑا اور سپورٹس گڈز، پھل اور سبزیاں ، زراعت ( چاول ، شکر، گوشت ،سی فوڈ وغیرہ)الیکٹرانکس ، ٹینٹ اور کینوس کے سٹالز لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :