رنبیر کپور اور سنجے دت کی نئی فلم’’شمشیرا‘‘ میں ڈاکو کا کردار ادا کریں گے

اتوار 22 جولائی 2018 14:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور سنجے دت کی نئی فلم’’شمشیرا‘‘ میں ڈاکو کے روپ میں جلوہ گرہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ’شمشیرا‘ میں رنبیر کپور، سنجے دت کے ساتھ ڈاکو کے روپ میں نظر آئیں گے۔ فلم میں ان کے مدمقابل معروف اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔کرن ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی مذکورہ فلم 31 جولائی 2020 کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :