کشمیر کے شہدا کی قربانیاں تحریک کشمیر کا ایندھن ہیں اور نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز جدہ

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 22 جولائی 2018 14:15

کشمیر کے شہدا کی قربانیاں تحریک کشمیر کا ایندھن ہیں اور نئی نسل کے لیے ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ،سعودیہ )  کشمیر کے شہدا کی قربانیاں تحریک کشمیر کا ایندھن ہیں اور نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں جنکی بدولت کشمیر کی تحریک چل رہی ہے . برہان وانی کی شہادت نے اس میں ایک نئی روح پھونکی ہے. شہدا جموں کی عظمت اور قربانیوں کو سلام. ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کی طرف سے جدہ میں منعقدہ شہید برہان وانی، شہدا جموں اور یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا.

تقریب کی صدارت سردار اشفاق چئیرمین جے کے سی او نے کی اور نظامت کے فرائض سیکریٹری جنرل جے کے سی او سردار وقاص عنایت اللہ نے کی.

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے. نوجوان کشمیریوں کو آئے روز شہید کیا جا رہا ہے آئے روز برہان وانی اور شہدا جموں کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے لیکن ان حریت کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جو آزادی کے لیے جانیں تو قربان کر رہے ہیں لیکن جذبہ آزادی کو زندہ رکھا ہوا ہے.

بھارت کے ظلم و بربریت کو ان شا اللہ شکست ہو گی اسے ایک دن کشمیریوں کی تحریک کے آگے گھٹنے ٹیکنے ہونگے اور کشمیر اس کے چنگل سے آزاد ہوگا. شہدا جموں نے جہاں اس تحریک کی بنیادی اینٹوں میں سے ایک اینٹ رکھی اس کے بعد نوجوان برہان وانی اور اس کے دیگر ساتھیوں نے شہدا جموں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جب تحریک کو ضرورت تھی اس وقت قربانی دیگر بھارت کے لیے کشمیر کی زمین تنگ کردی.

کشمیریوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. ہم اپیل کرتے ہیں اقوام عالم سے اور عالمی طاقتوں سے کہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کو بند کروایا جائے اور کشمیریوں کیساتھ اقوام متحدہ نے رائے شماری کا جو حق دینے کا وعدہ کیا ہوا ہے اسے پورا کیا جائے . تقریب سے جن مقررین نے خطاب کیا ان میں سردار عبداللطیف عباسی، سردار ایم اشفاق، سردار اقبال یوسف، سردار وقاص عنایت اللہ،راجہ زرین خان، چودھری خورشید متیال، قاری ارشاد الحق، راجہ زرین شامل تھے. تقریب کے اختتام پر شہدا کے درجات کی بلندی اور سابق بانی چئیرمین غلام نبی بٹ کے صحتیابی کے کیے دعا فرمائی گئی.