پی آئی اے ایئر سفاری کیس، سپریم کورٹ کا سی ای او کو 42 مہمان مسافروں کا کرایہ ذاتی خرچ سے دینے کا حکم
عدالت کا سی ای او پی آئی اے کو مارخور کی تصویر پر بھی نوٹس جاری نیب پی آئی اے کے سی ای او کی تقرری ‘ تنخواہ اور مراعات کی تحقیقات کرے ‘ اسلام آباد سے سکردو کے کرائے اتنے کیوں بڑھائے ہیں ‘ کرائے پر نظر ثانی کریں ‘ چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس
اتوار 22 جولائی 2018 14:20
(جاری ہے)
عدالت نے سی ای او کو 42 مہمان مسافروں کا کرایہ ذاتی خرچ سے دینے کا حکم جاری کیا۔
عدالت نے سی ای او پی آئی اے کو مارخور کی تصویر پر بھی نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد سے سکردو کے کرائے اتنے کیوں بڑھا رکھے ہیں۔ پی آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد سے سکردو کا کرایہ 12 ہزار 300 روپے ہے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ کرائے پر نظر ثانی کریں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایئر سفاری پر کون کون گیا۔ اجازت کس نے دی۔ سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ 112 مسافروں میں سے 42 مہمان تھے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا ان 42 مہمان مسافرو ں سے کرایہ لیا گیا سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ ان مہمان مسافروں سے کرایہ نہیں لیا گیا۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ ان 42 مہمان مسافروں کو کس نے منتخب کیا۔ آپ ان 42 مہمان مسافروں کا کرایہ خود دیں۔ چیف جسٹس نے سی ای او سے استفسار کیا کہ آپ کتنی تنخواہ لیتے ہیں جس پر سی ای او پی آئی اے نے کہاکہ میری تنخواہ 14 لاکھ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ ایسے افسر کو معطل کر کے دوسرے کو تعینات کر دیں ۔ منع کیا تھا کہ مارخور کا نشان ہٹائیں۔ میں نے کل اسلام آباد سے کراچی آتے ہوئے بھی مارخور کا نشان دیکھا۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا جاتا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہماری وجہ سے کون سا کام رکا ہوا ہی ۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ کوئی غلط کام نہیں کر رہے۔ چیف جسٹس نسے کہا کہ سفارش پر بھرتی ہو کر ایسے کام کرتے ہیں۔ ان کا معاملہ بھی نیب کو بھجوا رہے ہیں۔ …مزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.