50سال قبل گرنیوالے بھارتی فوجی طیارے کا ملبہ برآمد،ایک لاش بھی برآمد

ساری باقیات سطح سمندر سے 6200میٹر بلند ڈھاکا گلیشیئر پر پائی گئیں،ٹیم لیڈر راجیو راوت

اتوار 22 جولائی 2018 14:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) ہماچل پردیش میں 50سال قبل بھارتی فضائیہ کا ا یک اے این 12طیارہ لاہول وادی میں گر کر تباہ ہوا تھا جس میں 102فوجی سوار تھے۔ اب ایک کوہ پیما نے ان فوجیوں میں سے ایک کی نعش کا پتہ لگایا ہے جبکہ طیارے کے کچھ حصے بھی ملے ہیں۔ یہ کوہ پیما اپنی اس ٹیم کا ایک حصہ تھا جس نے یکم جولائی سے اس بڑے علاقے میں صفائی مہم شروع کی ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ ساری باقیات سطح سمندر سے 6200میٹر بلند ڈھاکا گلیشیئر پر پائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم کے لیڈر راجیو راوت نے کہا کہ ہمیں طیارے کے کچھ حصے ملے جس کے بعد اسی جگہ سے کچھ میٹر دور ایک مسخ شدہ نعش کی باقیات ملیں۔ ہم نے اس کی تصاویر لیں اور پھر آرمی کی اعلیٰ کمانڈ سے رابطہ کیا اس کے بعد انکے فوجیوں نے علاقے کی تلاش شروع کردی۔

سوویت ساختہ طیارہ 7فروری 1968ء کواس وقت لاپتہ ہوا تھا جب پائلٹ نے چندی گڑھ سے لیہ جاتے ہوئے خراب موسم کی وجہ سے طیارے کا رخ موڑنے کا فیصلہ کیا۔ روتانگ درہ کے اوپر سے گزرتے وقت طیارے کا ریڈیو رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔35سال بعد 2003ء میں طیارے کا ملبہ کوہ پیما?ں نے تلاش بھی کیا تھا۔ خیال ہے کہ جس فوجی کی نعش کی باقیات ملی ہیں اس کا نام سپاہی بیلی رام تھا۔

متعلقہ عنوان :