سوشل میڈیا پر انواع و اقسام کے کھانوں کی تصاویر جاری کرنا درست نہیں،مشیر سعودی شاہی ایوان

اتوار 22 جولائی 2018 14:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) سربرآوردہ علماء بورڈ کے رکن اور مشیر ایوان شاہی شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انواع و اقسام کے کھانوں کی تصاویر جاری کرنا درست نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان دنوں مملکت سمیت دنیا بھر میں رئیس گھرانوں کی خواتین اور مرد حضرات لذیذ کھانوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کررہے ہیں۔ انواع و اقسام کے کھانوں سے آراستہ دسترخوانوں کی تصاویر پیش کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کا چکر چلائے ہوئے ہیں۔ اس سے ناداروں اور غریبوں کو اذیت پہنچ رہی ہے اس سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :