روسی اور فرانسیسی صدور کا شام میں مشترکہ انسانی امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

فرانس نے شامی حکومت کے عمل داری والے صوبے مشرقی الغوطہ میں پچاس ٹن ادویہ اور طبی سامان بھیج دیا

اتوار 22 جولائی 2018 14:30

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) روسی صدر ولادی میر پوتین نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانو ایل ماکروں کے ساتھ فون پر شام کے صوبے مشرقی الغوطہ میں انسانی امداد بہم پہنچانے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس نے شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے عمل داری والے صوبے مشرقی الغوطہ میں پچاس ٹن ادویہ اور طبی سامان بھیجا ہے۔روس نے اس امدادی سامان کی متاثرہ شامیوں میں تقسیم کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کی یقین کرائی تھی ۔اس سے مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان شام کے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں مزید امدادی سامان پہنچانے کے لیے دوطرفہ تعاون کی امید پیدا ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :