برطانوی پولیس پرندے کو ہلاک کرنے والے شخص کی تلاش میں،تحقیقات کا آغاز

ایک شخص نے مرغابی کو دیوار پر دے مارا جس کے نتیجے میں یہ پرندہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،پولیس

اتوار 22 جولائی 2018 14:30

برطانوی پولیس پرندے کو ہلاک کرنے والے شخص کی تلاش میں،تحقیقات کا آغاز
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) برطانیہ کے جنوب میں سمرسٹ کاؤنٹی کی پولیس نے اٴْس شخص کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس نے گزشتہ منگل کو ایک چھوٹی مٴْرغابی کو ہلاک کر دیا تھا۔ مذکورہ شخص کا دعوی ہے کہ مرغابی نے آلو کے چِپس چرائے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سمرسٹ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اٴْسے منگل کے روز اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص نے مرغابی کو دیوار پر دے مارا جس کے نتیجے میں یہ پرندہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مطلوبہ شخص عمر کے لحاظ سے ساتھ کی دہائی میں ہے۔پولی سنے کاؤنٹی کے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس شخص کی تلاش میں اور اسے پولیس کے حوالے کرنے میں مدد کریں۔ادھر ایک عینی شاہد خاتون نے بتایا کہ اس نے ایک شخص کو مذکورہ پرندے کے دونوں پاؤں پکڑتے ہوئے دیکھا جو اس شخص کے ہاتھ میں موجود چِپس جھپٹ چکا تھا۔ اس کے بعد مذکورہ شخص نے پرندے کو زور سے دیوار پر دے مارا۔دوسری جانب برطانیہ میں پرندوں کے خلاف سفاکیت روکنے سے متعلق رائل سوسائٹی نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔برطانیہ کے قانون کے مطابق مرغابی کا قتل یا اسے نقصان پہنچانا ایک قابل سزا جرم ہے۔