ایک کروڑ افراد اب تک 8300پر ایس ایم ایس سے اپنے پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کیں ،ْ الیکشن کمیشن

اتوار 22 جولائی 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ایک کروڑ افراد اب تک 8300پر ایس ایم ایس سے اپنے پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کی ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق ووٹرز اپنے پولنگ اسٹیشن کی معلومات کیلئے ابھی اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں ،ْبیان کے مطابق ووٹرز ایس ایم ایس سے حاصل کی گی معلومات اپنے پاس محفوظ کرلیں ،ْ یہ معلومات پولنگ کے دن درکار ہوگی۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق اب تک تقریباً ایک کروڑ افراد نے 8300 ایس ایم ایس سے اپنے پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کی ہیں ،ْووٹرز سے گزارش ہے کہ آخری دن کا انتظار کیے بغیر 8300 پر ابھی اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنے پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کریں پولنگ اسٹیشن کی معلومات الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی ،ْ ریجنل اور ضلعی دفاتر میں قائم جنرل الیکشن انفارمیشن سینٹرز سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں ،ْ ان سینٹرز کی معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں.