قومی باکسنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی

اتوار 22 جولائی 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) قومی باکسنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔ قومی باکسنگ ٹیم کے کوچ ارشد حسین کے مطابق ایشین گیمز18اگست سی2ستمبر تک انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں ہوں گی۔ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی مرد اور خواتین کھلاڑی16اگست کو روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں مجموعی طور پر 18 مرد اور 6 خواتین باکسر شرکت کر رہے ہیں اور انہیں کوچز ارشد حسین، علی بخش اور رمضان جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے قومی باکسنگ ٹیم کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے ختمی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔کوچ نے توقع ظاہر کی کہ قومی ٹیم ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :