کے ایف ڈبلیو بنک جرمنی اورتخفیف غربت فنڈ پاکستان نے کرک اورصوابی میں شمسی توانائی کے جدید ترین منی گرڈز منصوبوں کا آغاز کردیا

اتوار 22 جولائی 2018 15:20

اسلام آباد ۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) کے ایف ڈبلیو بنک جرمنی اورتخفیف غربت فنڈ پاکستان( پی پی اے ایف) نے خیبرپختونخوا کے اضلاع کرک اورصوابی میں حال ہی میں مکمل ہونے والے شمسی توانائی کے جدید ترین منی گرڈز منصوبوں کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق دونوں منصوبوں کی افتتاحی تقاریب میں مقامی کمیونٹی کے ارکان نے بھرپورشرکت کی۔تخفیف غربت فنڈ پاکستان( پی پی اے ایف) جرمن ترقیاتی ادارہ کے ایف ڈبلیو کے تعاون سے ہائیڈروپاوراورمتبادل توانائی کے منصوبوں پرعمل پیرا ہے۔صوابی اورکرک میں مکمل ہونے والے منصوبے بالترتیب 196اور185کے وی پاورکے حامل ہیں اوراس سے تقریباً 434گھروں کو بجلی فراہم کی جارہی ہے۔