موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوار اورفروخت میں 18.2فیصد اضافہ

اتوار 22 جولائی 2018 15:20

اسلام آباد ۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوار اورفروخت میں 18.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران ملک میں 19لاکھ29ہزار613یونٹ موٹرسائیکلوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 18.2فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2016-17ء کے دوران ملک میں 16لاکھ30ہزار735یونٹ موٹرسائیکلوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اعداد وشمارکے مطابق اس عرصہ میں ہونڈا بائیکس کی فروخت میں 19.81فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح سوزوکی بائیکس کی فروخت میں 17.5فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔اس کے برعکس ڈی وائی ایل موٹرسائیکلوں کی فروخت میں 22.8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ یاماہا موٹرسائیکل کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، گزشہ مالی سال میں یاماہا موٹرسائیکل کی فروخت میں اضافہ کی شرح 64فیصد رہی۔راوی بائیک کی فروخت میں اضافہ کی شرح 35فیصد ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران چنگ چی رکشوں کی فروخت میں 22.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :