Live Updates

تحریک انصاف کا میاب ہو نے کے بعد دفاع کے بعد سب سے زیادہ تعلیم اور صحت پر خرچ کیا جائیگا‘یاسمین راشد

جولائی کا دن ملک کی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب ہوگا، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرینگے

اتوار 22 جولائی 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنماو امیدوار این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ 25جولائی کے دن ہمارا مقابلہ جھوٹوں اور ملکی دولت لوٹنے والے مافیا کے ساتھ ہے ، علاقے کی عوام کی جانب سے ملنے والی محبتوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں ، ہمیں ملک اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے 25جولائی کو گھروں سے نکلنا ہو گا اور ووٹ کی طاقت سے کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کر نا ہو گا ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے حلقے میںانتخابی جلسوں اور دفاتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندو ںسے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ملک کو لوٹنے اور برباد کرنے والے آج پھر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں،25 جولائی کا سورج تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا، تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ،عوام اب بلند وبانگ دعوے کرنے والوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے کے پی کے میں مثال قائم کی پولیس ، صحت ،تعلیم اور روز گار فراہم کیا گیا ،انشاء اللہ منتخب ہوکر علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیں گے اور عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔انہوںنے مزید کہاکہ تحریک انصاف کا میاب ہو نے کے بعد دفاع کے بعد سب سے زیادہ تعلیم اور صحت پر خرچ کیا جائے گا۔25جولائی کا دن ملک کی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب ہوگا، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات