Live Updates

پنجاب میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے والے اب زیادہ دیر آزادانہ نہیں گھومیں گے اڈیالہ جیل شہباز شریف کی منتظر ہے‘مراد راس

اتوار 22 جولائی 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی پسپائی دیکھ کر نگران سیٹ اپ پر جانبداری کے الزامات لگا رہے ہیں یہ ن لیگ کا پرانا مائنڈ سیٹ ہے سابقہ انتخابات میں ن لیگ نے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر کے دھاندلی کا بازار سر گرم کیا اور اقتدار حاصل کر لیا تھا لیکن اب عوام باشعور ہیں وہ ن لیگی ہتھکنڈوں سے متاثر نہیں ہوں گے ملک و قوم کو مقروض بنا کر دولت کے انبار لگانے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیون ہانہ میں جلسے سے استقبال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی جلسے میں شریک تھی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی اللہ کی پکڑ میں آنے والے ہیں ماڈل ٹائون کے چودہ لوگوں کا خون شہباز شریف کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے لے جائیں گے۔ پنجاب میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے والے اب زیادہ دیر آزادانہ نہیں گھومیں گے اڈیالہ جیل میاں شہباز شریف کی منتظر ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات