این اے 60 راولپنڈی میں الیکشن ملتوی

الیکشن کمیشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو سزا ہونے کے باعث انتخابات موخر کیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 جولائی 2018 15:39

این اے 60 راولپنڈی میں الیکشن ملتوی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جولائی 2018ء) این اے 60 راولپنڈی میں الیکشن ملتوی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روالپنڈی کے حلقہ این اے60 سے متعلق بڑی خبر آئی ہے۔ روالپنڈی کے حلقہ این اے60 کا الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی نا اہلی کے بعد الیکشن ملتوی کیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 60میں انتخابات بعد میں ہوں گے۔

حلقے میں دوبارہ الیکشن کےشیڈول کااعلان بعدمیں کیاجائیگا،حنیف عباسی کو سزا کے باعث انتخابات موخر کیےگئے۔ایک امیدوارکے الیکشن سے باہرہونےپرتمام جماعتوں کویکساں مواقع نہیں مل رہے۔یاد رہے اس حلقے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی کے مد مقابل الیکشن لڑ رہے تھے۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی کو گزشتہ روز عمر قید کی سزا سنا دی گئی تھی جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں رہے تھے تا ہم اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی بڑا فیصلہ کیا ہے اور حلقے میں انتخابات کو ملتوی کر دیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی تھی ۔جس کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سےگرفتار کرلیا گیا تھا ۔اس موقع پر حنیف عباسی کی حمایتیوں اور مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ہنگامہ برپا کردیا تھا اور حنیف عباسی کی گرفتاری میں رکاوٹ بن گئے تھے ۔اس کے علاوہ انہوں نے عدالتمیں توڑ ہھوڑ شروع کر دی۔اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا پہنچا تھا۔

۔حنیف عباسی این اے60 راولپنڈی سے ن لیگ کے امیدوار تھے جہاں انکا مقابلہ شیخ رشید سے تھا۔حنیف عباسی نے 500کلو گرام ایفی ڈرین کا کوٹہ لیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے یہ ایفی ڈرین منشیات فروشوں کے ہاتھوں بیچ دیا تھا۔تاہم اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حنیف عباسی کی نا اہلی کے بعد ان کے حلقے میں الیکشن کو موخر کر دیا ہے۔