مقبوضہ کشمیر : شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

اتوار 22 جولائی 2018 15:40

سرینگر۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں سہیل احمد اور مدثر بٹ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فوجیوں نے سہیل احمد اور مدثر بٹ کو اتوار کے روز صبح سویرے ضلع کولگام کے علاقے کھڈونی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک اور نوجوان کے ہمراہ شہید کیا تھا۔ شہید نوجوانوں کو انکے آبائی علاقوں ریڈ ونی اور کٹرسو میں آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا ۔ ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگ شریک تھے۔شہید سہیل احمد کی نماز جنازہ کے دوران تین مجاہدین نے نمودار ہو کر ہوا میں گولیوں کے متعدد رائونڈ چلا کر شہید کو سلامی دی۔

متعلقہ عنوان :