پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سے پاکستان کو سستی بجلی مل رہی ہے

پاور پلانٹ کا دوسرا یونٹ فروری میں آپریشنل ہو کر 9ٹیراواٹ گھنٹے سالانہ بجلی فراہم کریگا

اتوار 22 جولائی 2018 15:50

پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سے پاکستان کو سستی بجلی مل رہی ہے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) چین کے تعاون سے مکمل ہونے والاپورٹ قاسم کول پاور پلانٹ منصوبہ ملک کے لیے کافی بجلی فراہم کر رہا ہے،یہ منصوبہ پہلے تیل اور گیس پر کام کر رہا تھا،پاور چائنہ کے مطابق یہ پلانٹ گذشتہ سال کے آخر میں افتتاح سے 25جون تک 3ٹیرا واٹ گھنٹے سے زیادہ بجلی فراہم کر چکا ہے، یہ پلانٹ اپنے دوسرے یونٹ کے آپریشنل ہونے کے بعد آئندہ سال فروری 9ٹیرا واٹ گھنٹے بجلی فراہم کریگا۔

پاور پلانٹ چین پاکستان دوستی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،یہ مقامی لوگوں کو سستی بجلی فراہم کر کے زبردست فائدہ پہنچائے گا یہ بات پورٹ قاسم الیکٹریک پاور کمپنی کے سی ای او کائی بن نے بتائی ہے کائی بن پورٹ قاسم پروجیکٹ کی جوائنٹ ورکنگ کمیٹی کے پارٹی سیکرٹری بھی ہیں یہ پلانٹ دو جدید کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے جنریٹرزپر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

جو عالمی بینک کے ماحولیاتی تحفظ کے معیار پر پورا اترتا ہے،اسے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ایک مثالی منصوبہ قرار دیا گیا ہے پاور چائنہ کے مطابق چین نے اس سلسلے میں اپنی زیادہ تر جدید ٹیکنالوجی پاکستان کو منتقل کر دی ہے،اس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر کام کرنے والے پاکستانی انجیئرزکی مدد کرنے کیلئے پاور چائنہ نے انہیں چین میں مطالعہ کا مواقع بھی فراہم کیا تاکہ وہ مستقبل میں بجلی کے ایسے پلانٹ خود چلا سکیں۔

پاور چائنہ توانائی کے شعبوں میں جاری رکھنا چاہتی ہے اور وہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے منسلک ممالک میں شرکت کر کے اپنی موجودگی کو وسیع کرنا چاہتی ہیں۔کمپنی بہترین توانائی حل فراہم کرنے کیلئے اپنا کام جاری رکھے گی اور وہ اپنی ٹیکنالوجی اور تجربے کے ذریعے مناسب اور پائیدار توانائی کے ذریعے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں موجود رہے گی۔اس وقت بھی 57بیلٹ و روڈ ممالک میں1400منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

جن کی مالیت 600ارب ڈالر ہے،ان میں سے 350منصوبے زیر تعمیر ہیں ان کی کل مالیت 45ارب ڈالر ہے۔کمپنی کے چیئرمین یان زی یانگ کے مطابق پاور چائنہ بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کو گذشتہ چند برسوں سے بجلی کے منصوبوں کی منصوبہ بندی مفت خدمات فراہم کر رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ آفات میں تعاون اور تربیت بھی بلامعاوضہ فراہم کر رہی ہے۔