وفاق میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں او ر ووٹرز کوہراساں کیا جارہا ہے ‘مخصوص لابی کو نوازنے اور اقتدارجھولی میں ڈالا جارہا ہے‘25جولائی کو پاکستانی عوام اپنے ضمیر کا بلا خوف و خطر فیصلہ کرکے اپنے قائد میاں نواز شریف کی گرفتاری کا بدلہ لیں

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی بات چیت

اتوار 22 جولائی 2018 16:20

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ وفاق میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں او ر ووٹرز کوہراساں کیا جارہا ہے ۔مخصوص لابی کو نوازنے اور اقتدارجھولی میں ڈالا جارہا ہے۔25جولائی کو پاکستانی عوام اپنے ضمیر کا بلا خوف و خطر فیصلہ کرکے اپنے قائد میاں نواز شریف کی گرفتاری کا بدلہ لیں پاکستان مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی گرفتاریاں،جہلیں ،سلاخیں ،ہراساں کرنا،مسلم لیگ ن کے راستے میں دیوار نہیں بن سکتا۔

میاں نواز شریف کروڑوں پاکستانی عوام کے دلوں کے حکمران ہیں جنہوں نے مملکت خداداد پاکستان کے اندر تعمیر وترقی کا انقلاب برپا کیا ۔

(جاری ہے)

ملک کو ایٹمی پاکستان میں تبدیل کیا ۔پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے زریعے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کی راہیں ہموار کیں۔ملک کی معشیت کو مضبوط کیا ،میاں نواز شریف کو ایک منظم سازش کے تحت راستے سے ہٹایاگیا ۔

میاں نواز شریف روشن پاکستان کی علامت ہیں اور ملک کے لیئے امید کی کرن ہیں ۔25جولائی کا سورج انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔میاں شہباز شریف کی قیادت وفاق ،صوبہ پنجاب،خیبر پختونخواہ میں حکومت بنائے گی ۔لاڈلہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ امیدواروں اور کارکنان کو بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے پاکستانی عوام ووٹ کی پرچی سے اس کا بدلہ لیں صاف اور شفاف الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ ن کو راستے سے کوئی نہیں ہٹا سکتا