پاکستان میں غیر جمہوری قوتوں نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان میں ڈالا،کس پارٹی کو کامیاب بنانا ہے اس کے فیصلے رات کی تاریکی میں ہوتے ہیں‘پاکستان میں کوئی بھی حکومت جمہوری طریقہ سے معرض وجود میں نہیں آئی

جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر محمد رمضان بٹ کی بات چیت

اتوار 22 جولائی 2018 16:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر جمہوری قوتوں نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان میں ڈالا،کس پارٹی کو کامیاب بنانا ہے اس کے فیصلے رات کی تاریکی میں ہوتے ہیں۔پاکستان میں کوئی بھی حکومت جمہوری طریقہ سے معرض وجود میں نہیں آئی،پاکستان میں جو پارٹی برسراقتدار آتی ہے وہی پارٹی آزادکشمیر میں غیر جمہوری طورپر حکومت قائم کرتی ہے پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر میں انتخابات کا ڈھونگ رچاکر من پسند حکومتیں قائم کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مفاداتی حکمرانوں نے کے ایچ خورشید کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔آزادکشمیر کے وظیفہ خور حکمران پاکستانی حکمرانوں کی مرہون منت ہیں،پاکستانی حکمرانوں کی آشیرباد کے بغیر کوئی بھی مائی کا لعل آزادکشمیر میں حکومت نہیں بناتا۔ہمارے پاس باجرات اور غیر مند قیادت ہے عبدالمجید ملک نے گلگت بلتستان کے حق میں فیصلے دے کر گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بحال کردی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے دونوں ممالک کی افواج ریاست سے نکل جائیں امن افواج کے بغیر جموں وکشمیر کا فیصلہ ممکن نہیں۔