مظفرآباد‘مون سون کی بارشیں،شاہراہ نیلم عملاً کھنڈرات میں بدل گئی

اتوار 22 جولائی 2018 16:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) مون سون کی بارشیں،شاہراہ نیلم عملاً کھنڈرات میں بدل گئی،محکمہ شاہرات کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث چہلہ پل تا کہوڑی پل روڈ کا بیشتر حصہ کھنڈرات بن چکا ہے،لینڈ سلائیڈنگ پتھر،بجری آنے کے باعث روڈ ناقابل استعامل ہو چکی ہے،دیواریں بہہ گئی ہیں،روڈ اکھڑنے سے بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں،لیکن محکمہ شاہرات روڈ کی بحالی،صفائی اور بہترگی پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔

متعلقہ عنوان :