متحدہ کشمیر پیپلزنیشنل پارٹی کا اجلاس،پارٹی کے مرکزی کنونشن منعقدہ 9-10اگست باغ کو کامیاب اور کارکنان کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی

اتوار 22 جولائی 2018 16:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء)متحدہ کشمیر پیپلزنیشنل پارٹی کا اجلاس،پارٹی کے مرکزی کنونشن منعقدہ 9-10اگست باغ کو کامیاب اور کارکنان کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے حکومت عملہ پر گور،آزادی پسند جماعت متحدہ کشمیر پیپلزنیشنل پارٹی اور طلبہ ونگ کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا اہم اجلاس صدارت سید وقار کاظمی ایڈووکیٹ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عظیم جامی،راجہ جانداد خان،اشتیاق احمد،جبار چک،خلیق گورسی،سبطین اسلم،فرحان جاوید،بنیا میں ملک،راجہ سفیان،مزمل ملک،علی شمریز،راجہ حماد،تجمل قریشی،عقیل نعمان،خالد چوہدری،راجہ عمیر،علی چوہدری،نعمان مغل،عثمان عالم،عقاب،ارباب راجہ سمیت ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی کے منعقدہ کنونشن 9-10اگست باغ میں شرکت یقینی بنانے کے علاوہ بھر پور انداز سے رابطہ مہم چلانے،کارکنوں کی شرکت اور کنونشن کے حوالہ سے اقدامات کیے،اقدامات کرنے کے ساتھ پارٹی کا منشور عوام تک پہنچانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی کے قائد شوکت کشمیری کی قیادت پر بھر پور اعتماد کے ساتھ ساتھ سابقہ وائس چیئرمین محترمہ نائلہ خانین کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔