بلاول بھٹو کا پنجاب میں تاریخی استقبال مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا‘پرویز مغل ایڈووکیٹ

اتوار 22 جولائی 2018 16:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے ضلعی سیکرٹری جنرل پرویز مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا پنجاب میں تاریخی استقبال مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا،پی پی بھٹو شہید کے مشنور،روٹی کپڑا اور مکان کے ساتھ ساتھ غربت،بیروزگاری کا خاتمہ اور خوشحالی کا پیغام لے کر انتخابی میدان میں اتری ہے،25جولائی کو پاکستانی عوام بیبیشہد کے بیٹے بلاول کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں گے،پرویز مغل ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں آباد لاکھوں کشمیری پی پی کی کامیابی کیلئے تیر پر مہر لگائیں گے۔

(جاری ہے)

پرویز مغل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے،اربوں روپے لوٹنے والوں کو ارب جیل میں سہولیات نہ ہونا کا گلہ ہے۔